گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منکیرہ کی ہونہار طالبہ کی اردو مضمون نویسی میں سرگودھا ڈویژن میں پہلی پوزیشن

ہفتہ 25 فروری 2017 14:40

بھکر۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) وومن سپورٹس گالا 2017 گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منکیرہ کی ہونہار طالبہ طاہرہ زینب نے اردو مضمون نویسی میں سرگودھا ڈویژن میں فسٹ جبکہ پنجاب لیول میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا والدین و سماجی حلقوں کی جانب سے پرنسپل اور سٹاف کو خراج تحسین گرلز ڈگری کالج منکیرہ کی طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں پرنسپل زیبا یاسمین کا تقریب سے خطاب ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں وومن سپورٹس گالا 2017 کے مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈر بچیوں میں تقسیم انعامات کے سلسلہ میں تقریب منعقد کرائی گئی تقریب میں اردو مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں سرگودھا ڈویژن میں پہلی جبکہ پنجاب لیول کے مقابلہ جات میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ اور دیگر مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں تقریب میں پرنسپل زیبا یاسمین ،ہیڈکلرک غلام قاسم چھینہ ،قیصر عباس کیس ،سٹاف اور طالبات نے شرکت کی تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام الٰہی سے کیا گیا تقریب میں مختلف کھیلوں جن میں والی بال ،بیڈ منٹن ،اتھلیٹکس میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں مہوش خان ،قندیل زہرہ،گلناز اختر،شہناز بی بی ،نجمہ بی بی ،مصباح بی بی اور ثناء صادق میں پرنسپل زیبایاسمین نے انعامات تقسیم کئے اردو مضمون نویسی میں پنجاب لیول کے مقابلہ جات میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والی سیکنڈ ایئر کی طالبہ طاہرہ زیب نے کہاکہ میری کامیابی پرنسپل اور سٹاف کی شب و روز محنت کی بدولت ہے اس موقع پر پرنسپل زیبا یاسمین نے کہا کہ ہماری طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہ ہے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج محدود سہولیات کے باوجود ہمیشہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ادارہ ہذا کا شمار پنجاب کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں