تعلیمی اداروں میں داخلہ مہم 2017ء کاآغاز

ہفتہ 1 اپریل 2017 13:31

بھکر۔یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2017ء)''پنجاب کاہر بچہ…سکول میں لگے اچھا''کے وژن کے تحت صوبہ بھر کی طرح ضلع بھکر میں بھی داخلہ مہم 2017ء کاآغاز ہوگیاہے جس کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) کریم بخش نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ خصوصی تقریب میںکیا۔تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل احمد نواز خان نوانی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ارشاد کوریہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سعدرسول ملک،گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول کے ہیڈ ماسٹرمحمد اصغر خان بلوچ،بچے اوراساتذہ بھی موجودتھے۔

اے ڈی سی جی کریم بخش نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت ِپنجاب کی طرف سے فروغ ِتعلیم پروگرام کے تحت فراہم کردہ ترغیبات وسہولیات کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے تعلیم دوست انقلابی اقدامات کی کامیابی کیلئے محکمہ تعلیم اورتعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام ذی شعور افراد خصوصاً بچوں کے والدین کوکلیدی کردار اداکرناہوگاتاکہ ،،ہربچہ ، ہربچی سکول میں،، کی تعلیم دوست تحریک کے اہداف شراکتی بنیاد پر پورے کیے جاسکیں،تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پڑھو پنجاب…بڑھوپنجاب پروگرام کو احسن انداز میں تکمیل کی جانب بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب میں بتایا گیا کہ داخلہ مہم 2017ء کا پہلا مرحلہ یکم اپریل سے 31مئی تک مکمل کیاجائیگا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں