بھکر اور لودھراں میں سرچ آپریشن ،ْ20 افراد زیر حراست

منگل 25 اپریل 2017 18:44

بھکر اور لودھراں میں سرچ آپریشن ،ْ20 افراد زیر حراست
بھکر/لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2017ء)پنجاب کے علاقوں بھکر اور لودھراں میں سرچ آپریشن کے دوران 20 افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے ،ْلودھراں میں 2 مشکوک موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھکر کے علاقوں دلے والا اور منکیرہ میں سرچ آپریشن کے دوران 17 افراد کو حراست میں لیاگیا ،ْ آپریشن میں 80 گھروں کی تلاشی لی گئی ۔لودھراں کی بستی جمرانی واہ میں سرچ آپریشن کے دوران 22 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی ہے ،ْاس دوران 46 افراد کی بائیو میڑک تصدیق بھی کی گئی ہے، 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں