پنجاب حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی کا آزاد امید واروں سے رابطہ

جمعہ 27 جولائی 2018 16:06

پنجاب حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی کا آزاد امید واروں سے رابطہ
دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) ضلع بھکر سے آزاد منتخب ہونے والے تین امیدواروں سے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا براہ راست رابطہ مبارکباد تفصیلات کے مطابق این اے 97سے آزاد منتخب ثناء اللہ مستی خیل،حلقہ پی پی 89سے آزاد منتخب امیر محمد خان اور پی پی 90سے آزاد منتخب سابق صوبائی وزیر سعید اکبرخان نوانی سے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے براہ راست رابطہ کیا ہے زرائع کے مطابق ان تین آزاد منتخب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے اور حکومت سازی کے لئے پی ٹی آئی کے ساتھ شامل ہونے کا کہا گیا ہے یاد رہے کہ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے سعید اکبر کان نوانی کی طویل ملاقات ہوئی تھی لیکن ایک سیٹ پر ٹکٹ نہ دینے پر معاملات طے نہ پا سکے تھے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں