تھل ایکسپریس کی چار بوگیاں کلور کوٹ کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں

منگل 11 جون 2019 11:27

تھل ایکسپریس کی چار بوگیاں کلور کوٹ کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں
بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) تھل ایکسپریس کی چار بوگیاں منگل کی صبح کلور کوٹ کے قریب عمر والی کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان سے راولپنڈی آنے والی تھل ایکسپریس کی کئی بوگیاں کلور کوٹ کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ کے بعد راولپنڈی اور ملتان کے درمیان ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی اور ٹریک کی بحالی کیلئے بڑی مشینری جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں