بھکر سے رکنِ قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل پارلیمنٹ میں کورونا ٹیسٹ نہ ہونے پر برہم ہوگئے

جمعہ 5 جون 2020 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) بھکر سے رکنِ قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل پارلیمنٹ میں کورونا ٹیسٹ نہ ہونے پر برہم ہوگئے ۔ انہوںنے بتایاکہ ہمیں بتایا گیا پارلیمنٹ ہائوس میں ٹیسٹ ہورہے ہیںتاہم یہاں پر ٹیم موجود نہیں ہے،انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس ہورہا ہے اور ان کے حالات یہ ہیں۔

(جاری ہے)

ثناء اللہ مستی خیل نے کہاکہ میں وزیراعظم پاکستان اور متعلقہ منسٹر احتجاج کرتے ہوئے ایکشن کا مطالبہ کرتا ہوں،بتایا گیا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم کاجہاز آرہا ہے یہ ٹیم وہاں ٹیسٹ لینے کے لیے چلی گئی ہے، پورے پاکستان کے ٹیسٹ کرنے کے لیے کیا یہ ایک ہی ٹیم ہے، انہوںنے کہاکہ ٹیم کو یہاں شام تک بیٹھنا چاہیے تھا، ممبران قومی اسمبلی تو اب آئیں گے۔

انہوںنے کہاکہ بڑے افسوس کی بات ہے، اسپیکر اس بات کا ایکشن لیں، اس معاملے کو قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھاؤں گا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں