بھکر: ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایات پربھکر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2020 17:24

بھکر:  ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایات پربھکر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی
بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2020ء) تفصیلات کے مطابق جرائم کے سدباب اور مجرمان کی سرکوبی کیلئے ضلع بھکر کے مختلف تھانہ جات کی طرف سے سرچ آپریشنز کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی بھکر SI محمد اختر بگا نے ہمراہ نفری تھانہ سٹی بھکر کے ایریا میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)


اس دوران افتخار حسین ولد منظور حسین سکنہ محلہ بہار شاہ بھکر سے 30 لیٹر شراب ،فدا حسین ولد غلام محمد سکنہ گڈولہ روڈ بھکر سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔

جبکہ ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ SI غلام حسن نے دوران گشت وپڑتال مسمی محمد ارشد ولد سرور نواز سکنہ بڑنگہ سے 20 لیڑ شراب برآمد کرلی ۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں