رسولی کے آپریشن کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے خاتون کی گردے والی نالی کاٹ دی

حالت تشویشناک ہونے پر مریضہ کو ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں مریضہ کا دوبارہ آپریشن کر کے جان بچالی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 17 ستمبر 2020 13:23

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) تفصیلات کے مطابق رسولی کے آپریشن کے دوران عبداللہ ہسپتال بھکر کی گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر بریرہ احمد نے خاتون مریضہ عاصمہ کی رسولی کے آپریشن کے دوران گردے والی نالی کاٹ دی۔ مریضہ کی حالت تشویشناک ہونے پر مریضہ کو ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں مریضہ کی جان بچا لی گئی۔ سرجن ڈاکٹر محمد اقبال جاوید نے غلط آپریشن کو لیڈی ڈاکٹر کی پیشہ ورانہ غفلت قرار دیا۔

(جاری ہے)

گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر بریرہ احمد نے اپنے موقف میں کہا کہ غلطی سے گردے کی نالی کاٹ دی،ڈاکٹر بھی انسان ہیں انسے بھی غلطی ہو سکتی ہے۔ جب انہیں غلط آپریشن کی رپورٹ دگھائی گئی تو وہ سیخ پا ہو گئی اور مریضہ کے ورثہ کو گالم گلوچ کر کے کلینک سے نکال دیا۔ ورثا نے لیڈی ڈاکٹر کے غلط آپریشن کرنے پر ڈاکٹر بریرہ احمد کے خلاف حکام بالا کو درخواست ارسال کر دی ہیں اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر بریرہ احمد کی پی ایم ڈی سی کی ممبر شپ ختم کر کے اس پر تاحیات پبندی لگائی جائے اور قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں