کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے الفاظ نے دہل دہلا دئیے

بیٹا آپ کا یہ حال کس نے کیا ہے ؟ ماں کے سوال پر بچی نے روتے ہوئے کہا کہ ’ انکل نے‘ ۔ وحشیانہ تشدد اور اجتماعی زیادتی کا شکار بچی کی باتیں سن کر والدہ دھاڑیں مار کر رونے لگیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 نومبر 2020 15:07

کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے الفاظ نے دہل دہلا دئیے
کشمور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 12 نومبر 2020ء) کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی کے الفاظ نے دہل دہلا دئیے، خود بھی زیادتی کا نشانہ بننے والی والدہ بچی کے اوپر ہونے والے ظلم کا سن کر دھاڑیں مار مار کر رونے لگی۔تفصیلات کے مطابق کشمور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جو انتہائی شرمناک اور ناقابل بیان ہے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی کے جناح ہسپتال میں کام کرنے والی خاتون کو40ہزار روپے کے عوض کسی کی دیکھ بھال کی نوکری کا لالچ دے کر 25اکتوبر کو کشمور بلوایا گیا، خاتون کی ان افراد سے جناح ہسپتال میں ملاقات ہوئی تھی۔

پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو 15 روز تک اغوا رکھا، اس دوران خاتون اوراس کی بچی کے ساتھ اغوا کار ریپ کرتے رہے۔پندرہ روز بعد انہوں نے خاتون کو بچی کے بغیر رہا کیا اور کہا کہ وہ کراچی جا کر مزید خواتین لائے ورنہ اس کی بچی کو قتل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون نے کشمور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس ٹیم نے رفیق ملک کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں اس نے تین افراد کو دیکھا جن میں سے دو کی شناخت بطور محمد رفیق ملک اور خیراللہ بگٹی ہوئی جبکہ تیسرے کو پہچانا نہیں جاسکا۔

کشمور پولیس نے رفیق ملک کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 376 (ریپ)، 344 (حبس بیجا)، 420 (دھوکہ دہی) اور 34 (مشترکہ ارادہ) کے تحت کیس رجسٹر کیا گیا ہے۔،پولیس نے بتایا کہ رفیق ملک کشمور کا رہائشی ہے اور وہاں زمیندار ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے چند ٹرینڈز زیر گردش ہیں جس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں بچی اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے بارے میں بتا رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والدہ اپنی کمسن بچی سے سوال کرتی ہے کہ بیٹا آپ کا یہ حال کس نے کیا ہے ؟ ماں کے سوال پر بچی نے روتے ہوئے کہا کہ ’ انکل نے‘ ۔ وحشیانہ تشدد اور اجتماعی زیادتی کا شکار بچی کی باتیں سن کر والدہ دھاڑیں مار کر رونے لگیں۔

اس دوران بچی اپنے اوپر ہونے والے تشدد   کے بارے میں بھی بتاتی ہے۔والدہ بچی کا جسم دیکھ کر کانپ اٹھی اور اونچا اونچا رونے لگی۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد لوگوں میں شدید و غم غصہ پایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ اب زیادتی کرنے والوں کے ساتھ نرمی برتنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ایسے سفاک دردنوں کو سزا دینے کے لیے سخت قانون لایا جائے تاکہ ایسے واقعات میں کمی لائی جا سکے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں