بھکر میں انسانیت بھی شرما گئی، 15 سالہ حافظ بچے کو 5 اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

پانچ ملزمان نے امام مسجد کے بیٹے کو اغوا کیا،پولیس نے مرکزی ملزم رضوان گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 31 مئی 2021 15:10

بھکر میں انسانیت بھی شرما گئی، 15 سالہ حافظ بچے کو 5 اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
بھکر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مئی 2021ء) بھکر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 15 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا،بتایا گیا ہے کہ 15 سالہ بچہ حافظ قرآن اور امام مسجد کا بیٹا ہے،امام مسجد کے بیٹے سے 5 اوباشوں نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی،بھکر کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ طور پر 15 سالہ حافظ قرآن لڑکے کو 5 افراد نے اجتماعی زیاددتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گئے۔

امام مسجد نے تھانی صدر میں تین نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور بیان دیا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر میرے بچے کو اغوا کیا اور اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، اور زیادتی کرنے کے بعد بھی بیٹے کو اغوا کیے رکھا ہے۔اسی حوالے سے ڈی پی او طاہر الرحمن کا کہنا ہے کہ پولیس نے 3 نامزد دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اور مرکزی ملزم رضوان گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔گرفتار ملزم کی مدد سے باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔دوسری جانب ق قصور کے علاقہ منڈی عثمانوالہ میں چار افراد نے مزدوری کے بہانے بلا کر 12 سالہ یتیم بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کھیتوں میں مزدوری کرکے اپنی والدہ و دیگر کا پیٹ پالتی ہے، زیادتی کا شکار بچی کا والد فوت ہوچکا ہے جبکہ والدہ بھی ذہنی معذور ہے۔

ڈی پی اوعمران کشور نے بتایا کہ ملزمان علی رضا، ذوالفقار اور عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم رضا بچی کو مزدوری کے بہانے کھیتوں میں لے گیا جہاں ملزم نے پہلے سے موجود دوستوں کے ساتھ مل کر بارہ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان زیادتی کے بعد بچی کو وہیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں