مجھے کسی سیاسی جماعت میں جھانکنے کی ضرورت نہیں ، پوری مسلم لیگ ن کو ایک ن لیگ سمجھتے ہیں،مولانا فضل الرحمن

پیپلز پارٹی کو شو کاز نہیں بھیجا تھا، وضاحت طلب کی تھی، ہم نے خط لیک نہیں کیا، پیپلز پارٹی نے خود اپنی عزت نفس کا سودا کیا، گفتگو

ہفتہ 5 جون 2021 00:37

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مجھے کسی سیاسی جماعت میں جھانکنے کی ضرورت نہیں ، پوری مسلم لیگ ن کو ایک ن لیگ سمجھتے ہیں،پیپلز پارٹی کو شو کاز نہیں بھیجا تھا، وضاحت طلب کی تھی، ہم نے خط لیک نہیں کیا، پیپلز پارٹی نے خود اپنی عزت نفس کا سودا کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ذریعے عوام کو نااہل حکومت سے نجات دلائیں گے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ معاشی طور پر پاکستان تباہ ہوچکا ہے، کورونا کی وجہ سے ملنے والے پیسے پر حکومت اِترا رہی ہے، ملک دشمن پالیسی مشرف نے بنائی تھی، پینٹاگون بھی کہتا ہے پاکستان نے ہماری بات مان لی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدارسِ دینیہ کی ایک آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، مدارس کی اے پی سی کے انعقاد کا مقصد سازشوں کو روکنا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم کا 4 جولائی کو سوات، 29جولائی کو کراچی میں اجتماع ہوگا۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم آزاد صحافت کے قائل ہیں، صحافیوں پر حملے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اس حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہیگی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں