بھکر، سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی

حادثے میں قاسم سوری سمیت گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 جولائی 2022 20:05

بھکر، سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی
بھکر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی 2022ء) بھکر میں سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں قاسم سوری سمیت گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ جی این این نیوز کے مطابق بھکر کے علاقے دریا خان میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، قاسم سوری کی گاڑی ایک کار سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا لیکن حادثے میں قاسم سوری سمیت گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

بتایا گیا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی گاڑی کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ ضمنی انتخابات کے پیش نظر انتخابی حلقہ پی پی 90 میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے جا رہے تھے۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما دانیال عزیز اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں نے دانیال عزیز کو گھر جانے کے اجازت دیدی۔ ایم این اے مہناز اکبر عزیز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر دانیال عزیز کی صحت سے مطمئن ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شکر گڑھ میں دانیال عزیز کی گاڑی کو حادثہ پیش آ یا تھا، تیزرفتار مزدا نے دانیال عزیز کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں مزدا ڈرائیورجاں بحق ہوگیا جبکہ لیگی رہنما شدید زخمی ہوئے تھے۔ حادثے کے بعد دانیال عزیز کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج ومعالجہ جاری رہا۔ بعدازاں دانیال عزیز کو علاج کیلئے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی عیادت کی وزیراعظم نے ڈاکٹروں سے دانیال عزیز کی صحت بارے دریافت کیا جس پر ڈاکٹرز موقف دیا کہ دانیال عزیز کی ریکوری کا عمل اچھے انداز سے ہورہا ہے۔ وزیراعظم نے دانیال عزیز کی جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں