نادرا کا انوکھا کارنامہ ،دو مختلف خواتین کو ایک خاندان نمبر والے شناختی کارڈ جاری کر دیئے

ایک طبعی موت مر گئی ،دوسری زندہ خاتون کو نادرا نے مردہ قرار دے دیا پانچ سالوں سے دھکے کھانے والی خاتون ملک بھر کے دفتروں میں خود کو زندہ ثابت کرنے میں ناکام

جمعہ 6 جنوری 2017 16:57

دریان خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) نادرا کا انوکھا کارنامہ دو مختلف خواتین کو ایک خاندان نمبر والے شناختی کارڈ جاری کر دیئے، ایک طبعی موت مر گئی ،دوسری زندہ خاتون کو نادرا نے مردہ قرار دے دیا، پانچ سالوں سے دھکے کھانے والی خاتون ملک بھر کے دفتروں میں خود کو زندہ ثابت کرنے میں ناکام، تفصیلات کے مطابق دریاخان کے نواحی علاقہ کہاوڑ کلاں کے رہائشی دو مختلف خاندانوں سے تعلق رکھنے والے غلام شبیرنام کے شہریوںکی بیویوں کے نام بھی اتفاق سے ایک ہی جیسے تھے ،جن میں سے ایک خاتون خنائی مائی بیوہ غلام شبیرقوم جکھڑ 10نومبر 2012کو طبعی طور فوت ہو گئی جس کا اندراج فوتیدگی یونین کونسل کہاوڑ کلاں میں اس کے بیٹے جہانگیر احمدنے درج کرواتے ہوئے باضابطہ کمپیوٹرائزڈڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری حاصل کیا،جبکہ متوفیہ کی ہم نام دوسری خاتون خنائی مائی بیوہ غلام شبیرقوم ارائیں نے قومی شناختی کارڈ کی مدت میعاد ختم ہونے پر نئے شناختی کارڈ کیلئے نادرا سنٹر دریا خان سے رجوع کیا، نادرا دفتر نے معمول کی کاروائی کے بعد خنائی مائی کو ٹوکن نمبر 108301043761/52 جاری کیا،مگر بعد ازاں مقررہ وقت پر کارڈ جاری کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا گیا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق مذکورہ خاتون وفات پاچکی ہے ،متاثرہ خاتون کے شوہر نے صورتحال کی تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ کہاوڑ کلاں کی رہائشی دوسری خاتون خنائی مائی بیوہ غلام شبیر قوم جکھڑ کو نادرا کی طرف سے جاری کیا گیا شناختی کارڈ اس کی زوجہ کے آئی ڈی نمبر کے مطابق جاری کردیا گیا ،جو مذکورہ کی وفات کے اندراج کی صورت میں بلاک کردیا گیا،زندہ خنائی مائی گزشتہ پانچ سال سے نادراکی نااہلی سے کھوجانے والی اپنی قومی شناخت کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہے ،جس کی زندگی قومی شناختی کارڈ سے محرومی کی وجہ سے کئی قسم کے مسائل سے دوچار ہوچکی ہے ،جائیداد کی منتقلی ،عمرہ وحج کی ادائیگی کیلئے بیرون ملک سفر سمیت شوہر کی پنشن کے حق سے بھی محرومی نے خاتون کی پریشانیوں میں اضافہ کردیاہے ،نادررا کے ہر سطح کے حکام نے زندہ خاتون کواس کے بنیادی آئینی حق کی فراہمی سے مکمل معذوری ظاہر کردی ہے ،قابل ذکر امر یہ کہ نادرا کی طرف سے غلط طور پر مردہ قرار دی گئی خنائی مائی کی آئندہ نسل اپنی شناخت کیلئے کون سا راستہ اختیار کرے گی،سیکرٹری یونین کونسل کہاوڑ کلاں بشیر حسین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نادا اہلکاروں کی نااہلی کے باعث زندہ خاتون کو مردہ قرار دیا جا رہا ہے فوت ہونے والی خاتون اور ہے جبکہ ہم نام ضرورہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں