گھریلو جھگڑے پر سنگ دل ماں کے ہاتھوں پھینکے گئے 4 سالہ بیٹے کی نعش برآمد

پیر 17 اپریل 2017 14:07

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء)تین روز قبل گھریلو جھگڑے پر سنگ دل ماں کے ہاتھوں پھینکے گئے 4 سالہ بیٹے کی نعش چک نمبر 36سے برآمد ہو گئی جسے میڈیکل رپورٹ کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ظفر موڑ کے رہائشی ممتاز حسین اور اس کی بیوی ثمینہ بی بی کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا جس پر سنگ دل ماں نے طیش میں آکر 4سالہ بیٹے محمد عرفان کو تھل کینال میں پھینک دیا، 3دن بعد عرفان کی نعش تھل کینال چک نمبر 36سے مل گئی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ثمینہ بی بی کو گرفتار کر لیا ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں