دریاخان،ون ویلنگ کرتے موٹرسائیکل کی زد میں زخمی عورت دم توڑ گئی

ون ویلنگ کا مقدمہ درج ،موٹرسائیکل سوار کاتاحال پتا نہ چل سکا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 16:32

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2017ء) ون ویلنگ کرتے موٹرسائیکل کی زد میں زخمی ہونے والی عورت ہسپتال میں دم توڑ گئی ون ویلنگ کا مقدمہ درج تاحال موٹرسائیکل سوار کا پتا نہ چل سکا تفصیلات کے مطابق نواحی بستی کھوکھر والا کی رہائشی پچاس سالہ کلثوم بی بی اپنے بیٹے کے ہمراہ سڑک کنارے کھڑی تھی کہ اس دوران ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک موٹرسائیکل سوار نے ٹکر دے ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوئی جس کو طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والی عورت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ہے تھانہ صدر پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے سوار کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا لیکن تاحال اس کا سوراغ نہ لگ سکا

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں