بھکر کے علاقے دُلیوالا میں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

ملزم نے ایک سال قبل اپنے باپ کوبھی قتل کردیا تھا ، گرفتاری کے لئے کوششیں اور تحقیقات جاری ہیں ، پولیس

بدھ 11 اکتوبر 2017 12:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) خون سفید ہوگیا ،بھکر کے علاقے دُلیوالا میں با پ کے قاتل نے بڑے بھائی کو بھی قتل کردیا ،ملزم فرارہوگیا ،مقتول کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو بھکر کے علاقے دُلیوالا میں چھوٹے سفاک بھائی نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے بڑے بھائی کوموت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم فرار ہوگیاجسے گرفتار کرنے کے لئے کوششیں شروع کرد ی گئی ہیں جبکہ مقتول کی لاش قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔ پولیس نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ملزم عادی مجرم ہے اور اس نے ایک سال قبل اپنے باپ کوبھی قتل کردیا تھا ۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں