کرنٹ لگنے سے بچی جا ںبحق

ہفتہ 17 فروری 2018 14:44

بھکر۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) واٹر موٹر شارٹ ہونے کے باعث کرنٹ لگنے سے بچی جا ںبحق ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق بھکر شہرکے نواحی علاقہ جوئیہ میں گھر پر واٹر موٹر شارٹ ہونے کے باعث کرنٹ لگنے سے 13سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

جوئیہ کے رہائشی ربنواز کی بیٹی واٹر موٹر سے پانی بھرنے گئی تو واٹر موٹر شارٹ ہونے کے باعث کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ لڑکی کی اچانک موت سے گھر میں کہرام مچ گیا ہے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں