عالمی یوم آبادی کے موقع پر جناح ہال میں سیمینار واک کااہتمام

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:39

بھکر۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) محکمہ بہبود آبادی ضلع سرگودہا کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی کے موقع پر جناح ہال میں سیمینار واک کااہتمام کیاگیاجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودہا شفقت اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر آفتاب احمد اعوان ‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسررانا فیصل سعید ‘ تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اور محکمہ کے تمام ملازمین نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ ارسلان محمود اور وقار عثمانی نے بھی خطاب کیا ۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر آفتاب احمد اعوان نے عالمی یوم آبادی کی اہمیت کے بارے عوام الناس کو اگاہ کیا ۔ سیمینار کے اختتام پر واک کی گئی جو جناح ہال سے شروع ہو کر شاہین چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں