ضلع بھکرکی تحصیل کلورکوٹ کے نواحی علاقہ سوہے والا میں تقریبا چار سال قبل دن دہاڑے بااثر ملزمان نے 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو درندگی اور سفاکیت کے ساتھ قتل کردیا مقتول عصمت اللہ کی والدہ چار سال تک تھانے اور کچہریوں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئی اور اب لاہور ہائی کورٹ کے وکیل کی فیس نہ ہونے کی وجہ سے ہمت اور حوصلہ ہار بیٹھی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 جنوری 2019 02:49

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2019ء) ضلع بھکرکی تحصیل کلورکوٹ کے نواحی علاقہ سوہے والا میں تقریبا چار سال قبل دن دہاڑے بااثر ملزمان نے 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو درندگی اور سفاکیت کے ساتھ قتل کردیا مقتول عصمت اللہ کی والدہ چار سال تک تھانے اور کچہریوں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئی اور اب لاہور ہائی کورٹ کے وکیل کی فیس نہ ہونے کی وجہ سے ہمت اور حوصلہ ہار بیٹھی تفصیلات کے مطابق 8 اگست 2014 کی صبح 7بجے عصمت اللہ بھٹی کو تین بھائیوں رشید فرید اور حمید نے گھر سے بلایا اور سڑک کنارے لے جاکر اس پر تشدد کرتے رہے ہیں کلہاڑی سے عصمت اللہ کے دونوں بازو کاٹ دیے اور اس کے جسم پر کلہاڑی سے وار کرتے رہے علاقے کے لوگ دیکھتے رہے ہیں لیکن ظالم زمانے نے ان کو نہیں روکا وہ صبح 7 بجے سے لے کر 9:30 بجے تک عصمت اللہ پر تشدد اور کلہاڑی سے عصمت اللہ کے جسم کے ٹکڑے کرتے رہے ہیں 9.30 بجےعصمت اللہ کے سینے میں گولی مار کر شہید کر دیا تھانہ کلورکوٹ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی پولیس نے تینوں بھائیوں کو گرفتارکیا پھر 1-3- 2016 کو کلورکوٹ عدالت نے رشید اور فرید کو بری کردیا اور حمید کو پھانسی کی سزا سنائی حمید کے گھر والوں نے ہائی کورٹ لاہور میں اپیل دائر کی ہے اب ہائی کورٹ کا وکیل عصمت اللہ کے والدین سے ایک لاکھ روپے فیس مانگ رہا ہے اور عصمت اللہ 8 بہنوں کا ایک بھائی تھاباپ بہت بوڑھا ہے کوئی اور کمانے والا نہیں ہے ان کے گھر میں دو دو دن فاقے ہوتے ہیں وہ کیسے کیس لڑ سکتے ہیں یا ہائی کورٹ کے وکیل کی فیس ادا کرسکتے ہیں عصمت اللہ کی ماں آج بھی اپنے بیٹے کی راہ دیکھتی رہتی ہے کہ کب میرا بیٹا گھر آئے گا اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھے گا عصمت اللہ کی والدہ کی وزیراعظم عمران خان وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور شہریار آفریدی سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے اور میرے بیٹے کے قاتلوں کو سزا دلوائی جائے

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں