بھکر،دو ما ہ قبل قتل ہو نے والے حبیب کا سر کھیتوں سے برآمد

جمعہ 22 فروری 2019 17:00

بھکر،دو ما ہ قبل قتل ہو نے والے حبیب کا سر کھیتوں سے برآمد
بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) دو ما ہ قبل قتل ہو نے والے حبیب کا سر کھیتوں سے برآمدہو گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پو لیس کو اطلا ع ملی کہ کھیتوں میں گلی سٹر ی کھو پڑی پڑی ہے جسے تھا نہ سٹی دریا خان کی پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر قبضے میں لے لیا ایس پی انویسٹی گیشن اکرم خان نیا زی کا کہنا ہے کہ جن کھیتوں سے بچے کی نعش ملی تھی اس سے 200سے 300میٹر کے فا صلے سے گنے کی فصل کا ٹی گئی تو کھوپڑی پڑی تھی جب نعش ملی تھی ہم نے چیک کیا تھا لیکن اس وقت نہیں ملی تھی یہ ہو سکتا ہے کہ کھوپڑی چھپا دی گئی ہو اور اب دوبا رہ پھینک دی گئی ہو کھوپڑی کو تحویل میں لیکر اسپتا ل منتقل کر دیا ہے ڈاکٹر کی رپورٹ کے بعد کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے یاد رہے کہ 13دسمبر 2018کو حبیب سکو ل سے واپس جا تے ہو ئے نا معلو م افراد نے اغوا کر لیا جس پر حبیب کے والدمحمد شکیل کی مدعیت میں تھا نہ صدر بھکر میں مقدمہ درج کیا گیا 24دسمبر 2018کو دریا خان کے کھیتوں سے سر با زو کٹی نعش برآمد ہو ئی کچھ دن بعد ہا تھ اور با زو برآمد ہو ئے تھے گزشتہ روز نعش ملنے والے ملحقہ کھیتوں سے کھوپڑی برآمد ہو ئی جبکہ دو ما ہ گزر جا نے کے باوجو 7سالہ حبیب کے ملزمان گرفتا ر نہ ہو سکے کھو پڑی ملنے سے علا قے میں خو ف ہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں