ڈیرہ اسماعیل خان،شوگر ملز میں سٹیم پائپ پھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق،6زخمی

جمعہ 6 جنوری 2017 17:00

دریا خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) مقامی شوگر ملزمیں سٹیم پائپ پھٹنے سے ایک مزدورجاں بحق 6شدید زخمی ملز میں ایمبولینس نہ ہونے پر زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچنے میں تاخیر ہسپتال ایمبولینس بھی نہ ملی پرائیویٹ گاڑی میں بھکر ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق مقامی شوگرملز کے مزدور چھت پر کام کر رہے تھے کہ اچانک سٹیم پائپ پھٹنے سے 7مزدور شدید زخمی ہوئے جن کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لایا گیا ایک مزدور حاجی احمد کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو بھکر منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب لاتے ہوئے چل بسا زخمی مزدوروں میں عبدالحئی ،محمد اسد،سمیع اللہ ،محمد ثقلین،اور عبدالمجید شامل ہیں زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر منتقل کرتے وقت تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سے ایمبولینس نہ ملنے پر پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں