تیز رفتار بس کی ٹکر سے مزدور جاں بحق

جمعرات 9 مارچ 2017 12:24

تیز رفتار بس کی ٹکر سے مزدور جاں بحق
بھکر۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) بھکر سے کلورکوٹ آنے والی تیز رفتار بس کی ٹکر سے بھٹہ پر کام کرنے والہ مزدور جاں بحق ،ڈرائیور فرار مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ بھکر روڈ پر بھکر سے کلورکوٹ آنے والے بلوچ اے سی ٹائم کی گاڑی نے عمر والی کے قریب موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی اس حادثہ کے نتیجہ میں بھٹہ پر مزدوری کرنے والہ نون ڈگر کا رہائشی نوجوان محمد عرفان شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو کلورکوٹ شفٹ کیا گیا جہاں اس کو ڈی ایچ کیو بھکر شفٹ کیا گیا ۔

سر پر زیادہ چوٹیں آنے کی وجہ سے محمد عرفان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔حادثہ کے بعد اے سی ٹائم کا ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ کلورکوٹ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف متوفی کے چچا محمد امیر کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور گاڑی کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں