لائف سمائلز ٹرسٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 12 اپریل 2017 13:53

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2017ء) لنڈی نشیب میں لائف سمائلز ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد۔تفصیلات کے مطابق لنڈی نشیت میں روحانی تنظیم لائف سمائلزکی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ چیف کوارڈی نیٹر ڈاکٹر ملازم حسین کی نگرانی اس میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات مہیا کیاگئیں۔

(جاری ہے)

اس میڈیکل کیمپ میں ہیپاٹائٹس اور شوکر کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ اہل علاقہ نے لائف سمائلز ٹرسٹ کی اس عوام دوست کاوش اور چیف کوارڈی نیٹر ڈاکٹر ملازم حسین اور ان کے رفقاء کار کے اس جذبہ خدمت کوسراہا اوران کے اس اقدام پرخراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ لائف سمائلز ٹرسٹ آئندہ بھی اس عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے گا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں