پنجاب ‘مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 8افراد جاں بحق ‘21 زخمی

بھکر میں کار اور کوچ میں تصادم میں 5افراد جاں بحق‘ 19زخمی ہوگئے پنڈی بھٹیاں میں موٹروے ایم تھری پر مسافرکوچ کار سے ٹکرا گئی‘خاتون سمیت 3افراد چل بسے‘2 زخمی

منگل 18 اپریل 2017 11:53

پنجاب ‘مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 8افراد جاں بحق ‘21 زخمی
بھکر/پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2017ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ21 زخمی ہو گئے ‘، بھکر میں جھنگ روڈ پر کار اور کوچ میں تصادم میں پانچ افراد جاں بحق،جبکہ 19زخمی ہوگئے، دوسری جانب پنڈی بھٹیاں میں موٹروے ایم تھری پر مسافرکوچ کار سے ٹکرا گئی، حادثے میں خاتون سمیت تین افراد چل بسے، جب کہ دو زخمی ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھکر میں جھنگ روڈ پر نوشاہ والا اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 19 شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکراگئی حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 19 شدید زخمی ہوئے زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے بھکر اسپتال اور ٹی ایچ کیو منکیرہ منتقل کیا گیا اسپتال زرائع کے مطابق اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کار کے ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں فوری طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہیں۔ دوسرے واقعہ میں پنڈی بھٹیاں میں موٹروے ایم تھری پر مسافرکوچ کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں خاتون سمیت تین افراد چل بسے، جب کہ دو زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں