بھکر، پبلک ریلیف پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے بلاتاخیر اورموثر حل کیلئے کوشاںہے،حافظ احمد طارق

اس مقصد کیلئے عوام کی دہلیز پران کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

جمعہ 21 اپریل 2017 21:41

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء)حکومت پنجاب کی پبلک ریلیف پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے بلاتاخیر اورموثر حل کیلئے کوشاںہے اوراس مقصد کیلئے عوام کی دہلیز پران کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ احمد طارق نے حیدرآباد تھل میں لاری اڈاکے نزدیک جامع مسجد میں بعداز نمازجمعہ کھلی کچہری میں عوا م سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ بھی موجودتھے۔یادرہے کہ کھلی کچہری کاانعقاد ڈپٹی کمشنر سیدبلال حیدر کی ہدایت پر کیاگیاتھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ احمد طارق نے کہاکہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کواپنے مسائل کی مقامی سطح پر نشاندہی کی سہولت میسر آتی ہے اوراس سے عوامی مسائل کو کم از کم وقت میں حل کرنے کیلئے بھی مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کھلی کچہری کے شرکاء نے مختلف شعبوں سے متعلق اپنے مسائل پیش کیے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہاکہ کھلی کچہری میںعوام کے پیش کرد ہ مسائل کا حل ترجیحی بنیاد پر کیاجائیگا۔اس ضمن میں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ کو موقع پر احکامات جاری کیے اورکہاکہ دیگر سرکاری محکموں سے متعلقہ مسائل کے تیز رفتار حل کیلئے انکے سربراہان کو بھی فوری ہدایات جاری کی جائیں گی۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونے اے سی منکیرہ کے ہمراہ خریداری گندم مرکز منکیرہ کامعائنہ کیااور خریداری مرکز کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسانوں کو باردانہ کے اجراء میں مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں