قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عمر قید کی سزا کا حکم

جمعہ 28 اپریل 2017 17:00

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) ایڈیشنل سیشن جج بھکر نے قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی، تفصیلات کے مطابق ملزم محمد خان عرف نکا والد نور محمد سکنہ کنیری نے اپنے بھائیوں سے ملکر21سال قبل امان اللہ ولد غلام حیدر قوم ڈھول کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، مدعی کی طرف سے انعام الحق چڈو ایڈووکیٹ نے پیروی کی جبکہ ملزم 20سال تک اشتہاری رہا، ملزم کے خلاف تھانہ صدر بھکر میں مقدمہ درج تھا ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں