بھکر،مستحق کاشتکاروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوںسے نمٹا جائیگا، علی اختر سیف اللہ

منگل 2 مئی 2017 19:41

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2017ء)مستحق کاشتکاروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوںسے نمٹا جائیگا ، یہ بات اسسٹنٹ کمشنر بھکر علی اختر سیف اللہ نے مختلف گندم خریداری سنٹروں پر غیر قانونی طور پر باردانہ حاصل کرنے اور فوڈ سنٹر کے عملہ پر مسلح ہو کر حملہ آورہونے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ گندم کے خریداری سنٹر خانسر پر عارف علی ولد اصغرعلی کاشتکار نے اپنی جگہ پانچ سو روپے دیہاڑی پرمحمداصغرولد محمدلطیف کو لائن میں بٹھارکھا تھا جس پر دونوں کیخلاف دونوں کیخلاف پولیس تھانہ صدر بھکر میں زیر دفعہ419,420کے تحت مقدمہ درج کروادیا گیا ہے اسی طرح گندم کے خریداری مرکز چک نمبر51ٹی ڈی اے پر ایک شخص نے اپنے والد کی سی ڈی آر پر گندم کے باردانہ کیلئے اپنا نام درج کروایا اور پھر دو مزید سی ڈی آردرج کرنے کیلئے سنٹر پر موجود کوارڈی نیٹر محمد اقبال پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی کوارڈی نیٹر کے انکار پر وہاں پر موجود اس کے والد محمد شریف ولد محمد عبد اللہ جو کہ کلہاڑی سے مسلح تھا کوارڈی نیٹر پر حملہ آور ہوا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس پر محمد شریف ولد محمد عبد اللہ کیخلاف عملہ پر مسلح ہوکر حملہ آو رہونے اورکار سرکار میں مداخلت کرنے پر پولیس تھانہ سرائے مہاجر میں 353-186,506II کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں