ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 4 مئی 2017 14:58

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدرنے ضلع کے تعمیراتی محکموں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ متعلقہ دائرہ کار کی ترقیاتی سکیموں پر معیاری اورتیز رفتار عملدرآمد مقررہ ترجیحات کے مطابق یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے یہ احکامات ضلع کے ترقیاتی عمل کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی کریم بخش بھی موجود تھے جبکہ تعمیراتی وانتظامی محکموں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی اورڈپٹی کمشنر کو متعلقہ شعبوںکے ترقیاتی عمل کی پراگریس کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کی موقع پر کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ انکی تعمیروتکمیل میں سست روی کاعنصرپیدا نہ ہونے پائے ۔

انہوں نے سیکٹر وائز ترقیاتی سکیموں پر اب تک کی گئی پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی وانتظامی محکموں کے مابین قریبی رابطہ استوار رکھنے کی ہدایت کی تاکہ سیکٹورل ڈویلپمنٹ کی جملہ زیر عمل سکیمیںمقررہ ترجیحات کے عین مطابق مکمل کی جاسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی محکموں کے سربراہان کوتاکید کی کہ عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی جلد ازجلد یقینی بنائی جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں