ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

پیر 8 مئی 2017 14:15

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء) ضلع بھر میں پولیو کیخلاف تین روزہ مہم کا آغاز 15مئی سے ہو گا، اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے دولاکھ انہتر ہزار دوسو ننانوے بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلا ئے جائیں گے،یہ بات ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت منعقدہ ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیو کے خلاف آئندہ تین روزہ مدافعتی رائونڈ کیلئے انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(پی ایس) ڈاکٹر محمد نواز،IRMNCHپروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر رائومحمد سلیمان ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عبدالرزاق غوری اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ پولیو کے خلاف اس رائونڈ کیلئے ویکسی نیشن اورسپروائزری سٹاف کی تربیت مکمل کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں