ڈی ایچ کیوکی ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا انعقاد

پیر 8 مئی 2017 14:15

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو)کی ہیلتھ کونسل کااجلاس ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(پی ایس)ڈاکٹر محمدنواز،ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق غوری ،عرفان اللہ خان نیازی اورچیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھکر سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی،اجلاس میں بتایا گیاکہ تھیلیسیمیا سنٹر کیلئی20انفیوژن پمپس ہیلتھ کونسل کی طرف سے فراہم کیے جائیںگے،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ہدایت کی کہ تھیلیسیمیا سنٹر کیلئے مذکورہ پمپس کی فراہمی جلدازجلد یقینی بنائی جائے، انہوں نے ہیلتھ کونسل کے دائرہ کار میں زیر عمل دیگرامور کابھی تفصیلی جائزہ لیااورہدایت کی کہ جملہ امور کی تیز رفتار تکمیل یقینی بنائی جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں