اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ، آڑھتی کی دکان سے اڑھائی سوبوری سرکاری باردانہ برآمد

منگل 9 مئی 2017 14:43

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء)اسسٹنٹ کمشنر دریاخان محمد اسد چانڈیہ نے دریاخان میں اچانک چھاپہ مارکر آڑھتی کی دکان سے گذشتہ سال کااڑھائی سوبوری سرکاری باردانہ پکڑلیا،اسسٹنٹ کمشنر نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آڑھتی کی دکان سے پکڑاگیاسرکاری باردانہ سکیم2016-17کا تھا،دوسوبوری میںگندم بھری تھی جبکہ پچاس بوریاںخالی تھیں، انہوںنے بتایا کہ دکان کو سیل کرکے ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے اوردکان کے مالک کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں