بھکر مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، دو افراد زخمی

جمعہ 12 مئی 2017 14:07

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2017ء) بھکر کے نواحی علاقہ گنجے بلوچاں ودھے والی کے قریب پسند کی شادی کے تنازع پر سات مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم امیر حمزہ عرف حموں کے بیٹے محمد رمضان نے اپنے رشتہ دار عطا محمد کی بیٹی سمیعہ سے پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے ان کاآپس میں تنازعہ چل رہا تھا کہ ملزم امیر حمزہ نے دیگر ملزمان کیساتھ ملکرفائرنگ کرکے عطا محمداور اس کے بیٹے مطیع اللہ کوقتل کردیاجبکہ فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوگئے ۔

زخمیوںکو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیاہے،جبکہ شدید زخمی جہانگیرکو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ریفر کردیا گیاہے۔ لاشیںپوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں