اے سی کلورکوٹ کا جنڈانوالہ کا دورہ،ناجائز تجاوزات میں ملوث دکانداروں کو جرمانے

جمعہ 12 مئی 2017 14:07

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2017ء)اے سی کلورکوٹ محمدسلیم راجہ نے جنڈانوالہ کا دورہ کیا،ناجائز تجاوزات میں ملوث دکانداروں کو جرمانہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجر ناجائز تجاوز ات رکھنے سے باز نہ آئے تو بھرپور کاروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اے سی کلورکوٹ محمدسلیم راجہ نے چیئرمین میونسپل کمیٹی جنڈانوالہ رانا محمدسلیم ،وائس چیئرمین حاجی عطا محمد خان خنان خیل ،چیئرمین یو سی علی خیل ،امیر اعظم خان خنان خیل اور انجمن تاجران کے عہدیداروں کے ہمراہ رمضان بازار کی مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان بازار کو کامیاب بنانے کے لئے مثالی انتظامات کئے جائیں ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں