بھکر بھر میں 9رمضان بازاروں لگائے جائیں گے،سید بلال حیدر

ہفتہ 13 مئی 2017 15:39

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء) بھکر کے ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ نے انجمن تاجران اور بلدیاتی اداروںکے اشتراک سے رمضان بازاروں کے احسن انعقاد کی منصوبہ بندی وضع کرلی ہے جس کے تحت ضلع میں 9رمضان بازاروں میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیاجائیگا،انہوں نے یہ بات رمضان بازاروںکے انعقاد کیلئے کیے گئے انتظامات کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاکہ ضلع بھرکے رمضان بازاروں میں سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات یقینی بنانے کیلئے بلدیاتی اداروں کو مطلوبہ معاونت فراہم کی جائیگی،انہوں نے کہاکہ عوام کو رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی ارزاںنرخوںپر فراہمی یقینی بنانے میں انجمن تاجران کاکردار کلیدی حیثیت رکھتاہے اورضلعی انتظامیہ تاجران کے جذبہ عوامی خدمت کی معترف ہے،اجلاس میں انجمن تاجران کے نمائندگان اوربلدیاتی اداروں کے چیئرمینوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں عوام کو بھرپور مارکیٹ ریلیف کی فراہمی کے ضمن میں ضلع بھکر کااعزاز برقراررکھاجائیگااوراس اعتبار سے ہر رمضان بازار ماڈل بازار ثابت ہوگا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں