سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ کا ڈی پی او خالد مسعود کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کادورہ، تھیلی سیمیاکیئر سینٹر کی زیر تعمیر عمارت کے کام کا جائزہ لیا

ہفتہ 20 مئی 2017 23:23

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبدالمجید خان خنان خیل،ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی ،علی پرویز خان ڈھانڈلہ نے ڈی پی او خالدمسعود کے ہمراہ ہفتہ کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تھیلی سیمیاکیئر سینٹر کی زیر تعمیر عمارت کے کام کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر صدر انجمن تاجران رانا محمد حنیف،شیخ محمدایوب اور بھکر تھیلی سیمیا کئیر سینٹر(ٹرسٹ) کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ڈی پی او خالدمسعود نے بھکر تھیلی سیمیا کئیرسینٹر کے بارے میں کیے جانیوالے اقدامات کی تفصیلات پر روشنی ڈالی ۔ڈی پی او نے کہا کہ مذکورہ فلاحی سینٹر کا قیام بھکر کے تھیلی سیمیاکے مریض بچوں کیلئے ایک بہت بڑی نعمت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مقصد میں کامیابی کیلئے ہم سب کو مل جل کر اس کار خیر میں حصہ لینا ہوگا۔سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی عبدالمجید خان خنان خیل اور ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی نے بھکر تھیلی سیمیا کئیر سینٹر کیلئے اب تک کیے گئے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے اس موقع پر یقین دلایا کہ ضلع بھکر کے وہ بچے جو تھیلی سیمیاجیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں انکے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھا جائے گاتاکہ اس موذی مرض کے شکار بچوں کو ضلع کے اندر ہی متعلقہ طبی سہولیات میسر آسکیں اور انہیں دوردراز کے شہروں میں علاج معالجہ کیلئے درپیش آنیوالے مسائل سے چھٹکارہ مل سکے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں