بھکر:حکومت پنجاب کی طرف سے شروع کیے جانے والا ہیپا ٹائٹس بی ۔سی کنٹرول پروگرام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بھکر میں بری طرح ناکام ہوگیا

ہفتہ 20 مئی 2017 23:23

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) حکومت پنجاب کی طرف سے شروع کیے جانے والا ہیپا ٹائٹس بی ۔سی کنٹرول پروگرام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بھکر میں بری طرح ناکام ہوگیا پروگرام صرف زبانی دعوئوں تک محدود ،عملی کام صفر ،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ضلع سطح پر ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں مریضوں کے ٹیسٹ کے بعد تقریباً 250ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو رجسٹر کیا گیا جس کے بعد ان رجسٹرشدہ مریضوں کے گھروں کے پتہ پر پروگرام کے تحت ہیپا ٹائٹس کی ادویات مفت فراہم کی جانی تھیں لیکن دو ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال ان رجسٹرشدہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی ہے اور وہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ نئے مریضوں کے ہیپا ٹائٹس کے پی سی آر ٹیسٹ کا کوٹہ ختم ہونے سے نئے مریض بھی رل گئے اور سخت پریشانی کا شکار ہیں واضح رہے کہ ضلعی پی ایم اے پہلے ہی تحریری طور پر ڈی سی بھکر کو اس تمام تر صورتحال سے آگاہ کرچکی ہے جس ڈی سی بھکر نے کہاتھا کہ جب تک پنجاب حکومت سے ان مریضوں کوادویات فراہم نہیں کی جاتیں اس وقت تک ڈی ایچ کیوہسپتال کے فنڈز میں سے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کوادو یات کی فراہمی یقینی بنائی جائے مگر تاحال ڈی سی بھکر احکامات پر بھی کوئی عملدرآمد نہیں ہوسکا جبکہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس وقت کروڑوں روپے کے فنڈز ڈی ایچ کیوہسپتال بھکر کے پاس موجود ہیں جوکہ جون 2017 میں لیپس ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں