بھکر،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

قیدیوںکی فلاح وبہبود اوراصلاح میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، انتظامیہ کو ہدایت

ہفتہ 20 مئی 2017 23:23

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی اخترسیف اللہ اورسپرنٹنڈنٹ جیل ارشد وڑائچ بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے جیل کے تفصیلی دورہ کے دوران مردوخواتین قیدیوںکی بیرکس کامعائنہ کیا اوروہاںپر قیدیوںکو فراہم کی گئی سہولیات،خوراک، پینے کے پانی ،علاج معالجہ اورفلاح وبہبود کے دیگر انتظامات کاجائزہ لیا۔

انہوں نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوںکی فلاح وبہبود اوراصلاح میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے جیل کی لائبریر ی ،قیدیوںکیلئے طبی سہولیات اورلٹریسی سینٹرز کے قیام کے ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ جیل انتظامیہ کی نشاندہی پر سہولیات میں اضافہ کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کیے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں