بھکر،ڈپٹی کمشنر نے اوپن مارکیٹ اوررمضان بازاروں کیلئے اشیائے ضروریہ کے نرخ مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعرات 25 مئی 2017 20:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدرنے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے فیصلہ کے مطابق ضلع میں اوپن مارکیٹ اوررمضان بازاروں کیلئے اشیائے ضروریہ کے نرخ مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق چاول اری کا نرخ اوپن مارکیٹ میں 40 اوررمضان بازارمیں 35 روپے فی کلو،چاول باسمتی (نیا)اوپن مارکیٹ میں110 اوررمضان بازارمیں 100 روپے فی کلو، چاول باسمتی(پرانا)اوپن مارکیٹ میں120 اوررمضان بازارمیں 110 روپے فی کلو،دال چنا(باریک)اوپن مارکیٹ میں100 اوررمضان بازارمیں 95 روپے فی کلو،دال چنا( موٹی) اوپن مارکیٹ میں110اوررمضان بازارمیں 106روپے فی کلو ،دال مسور( موٹی)اوپن مارکیٹ میں85اوررمضان بازارمیں82 روپے فی کلو،دال مسور(باریک)اوپن مارکیٹ میں135اوررمضان بازارمیں125روپے فی کلو،دال ماش دھلی ہوئی اوپن مارکیٹ میں162اوررمضان بازارمیں 160روپے فی کلو،دال مونگ دھلی ہوئی اوپن مارکیٹ میں95اوررمضان بازارمیں90روپے فی کلو،کالاچنا(موٹا)اوپن مارکیٹ میں100اوررمضان بازارمیں95 روپے فی کلو،کالاچنا(باریک)اوپن مارکیٹ میں90اوررمضان بازارمیں85روپے فی کلو،سفیدچنالوکل(موٹا)اوپن مارکیٹ میں160اوررمضان بازارمیں150روپے فی کلو،سفیدچنالوکل(باریک)اوپن مارکیٹ میں145اوررمضان بازارمیں140روپے فی کلو,سرخ مرچ (کھلی)اوپن مارکیٹ میں 200اوررمضان بازارمیں190روپے فی کلو،بیسن اوپن مارکیٹ میں120اوررمضان بازارمیں115روپے فی کلو،چینی اوپن مارکیٹ میںایکس مل ریٹ 2+اوررمضان بازارمیں50 روپے فی کلو ،دودھ(کھلا)اوپن مارکیٹ میں65روپے فی لیٹر،دہی اوپن مارکیٹ میں70روپے فی کلو،چھوٹا گوشت اوپن مارکیٹ میں 600اور رمضان بازارمیں 580 روپے فی کلو ،بڑا گوشت اوپن مارکیٹ میں300اوررمضان بازارمیں270روپے فی کلو،روٹی (100گرام) 5روپے فی عدداور آٹا تھیلا 20 کلو وزنی کا نرخ720 روپے فی عدداور آٹا (کھلا)فی کلو 37روپے مقرر کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کے مقرر ہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے تاکہ عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں