پاکستان عوامی تحریک بھکرکے 110 کارکنان کی انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت، مقدمہ للہ انٹر چینج میں حاضری معاف

جمعہ 2 جون 2017 22:33

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء) پاکستان عوامی تحریک بھکرکے 110 کارکنان کی انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت، مقدمہ للہ انٹر چینج میں حاضری معاف کر دی گئی۔ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بڑے بیٹے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شوکت علی مصطفوی انچارج داد رسی سیل ڈسٹرکٹ بھکر اور محمد جمعہ خان سربراہ داد رسی سیل ڈسٹرکٹ بھکر کو ٹیلیفون اور خصوصی مبارکباد۔

تفصیلات کے مطابق 3 سال قبل انقلاب مارچ کے موقع پر نکلنے والے عوامی تحریک کے کارکنان کے خلاف جہلم للہ انٹر چینج کے مقام پر پولیس مزاحمت ہوئی اور 110 کارکنان گرفتار ہوئے تھے۔جو گزشتہ 3 سال سے انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں کیس کے ٹرائل میں تھے۔گزشتہ روز PAT وکلاء راولپنڈی اور بھکر تنظیم کی خصوصی کاوش سے 110 کارکنان کی حاضری معاف ہوئی۔

(جاری ہے)

اب کے بعد آئندہ پیشیوں میں صرف 4 اسیران پیش ہوا کریں گے۔جبکہ 106 اسیران کی حاضری معاف کر دی گئی ہے۔خبر سنتے ہی کارکنان و اسیران انقلاب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس فیصلے کے فوری بعد صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے داد رسی سیل بھکر کو ٹیلیفون کر کے بھکر تنظیم اور خصوصا داد رسی سیل بھکر کے سربراہ محمد جمعہ خان اور انچارج داد رسی سیل ڈسٹرکٹ بھکر شوکت علی مصطفوی کی خدمات کو سراہا کہ آپ گزشتہ 3 سال سے ظالم و قاتل حکمرانوں کی مظالم کے خلاف سینہ سپر ہو کر انتقامی و سیاسی کارروائیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

آپ ہمارا سرمایہ ہیں۔مرکز کی نگاہ میں آپ کا مقام اور کوششیں لائق تحسین ہیں۔آپ قائدِ انقلاب کا قابل فخرو سرمایہ ہیں اور خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا دی کہ انشااللہ جلد تمام اسیران کو دیگر مقدمات میں بھی یہ رعایت ملے گی اور جھوٹی کارروائی اور بوگس سیاسی و انتقامی کیسز جلد ختم بھی ہونگے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں