بھکر، سویٹ ہوم کے بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی کفالت اور کردار سازی میں ہمیں بھرپور کردا رادا کرنا چاہیے، ڈاکٹر عتیق الرحمن قریشی

پیر 12 جون 2017 23:25

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) سویٹ ہوم کے بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی کفالت اور کردار سازی میں ہمیں بھرپور کردا رادا کرنا چاہیے، یہ بات آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عتیق الرحمن قریشی نے سویٹ ہوم میں ایم ڈی پاکستان بیت المال کی طرف سے عید گفٹ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر بیت المال سید امداد حسین، ملک اعجاز کھوکھر،منیجر صنعت زار طاہرہ سعادت ، سپریٹنڈنٹ دار الامان میڈم عاصمہ ترین ، مس کلثوم زہرا، مس صاحبہ ، انچارج سویٹ ہوم میڈم نادیہ ممتاز اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عتیق الرحمن قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیںاوران کی جتنی اچھی نگہداشت ہو گی یہ اتنے ہی اچھے انسان بن کر اپنے ملک و قوم کی خدمت کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مجھے ان بچوں کے درمیان رہ کر روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اب یہ بچے آہستہ آہستہ بڑھ رہے ہیں اور آہستہ آہستہ ان کی ضروریات میںبھی اضافہ ہور ہا ہے ا سمو قع پر انہوں نے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جن کہ کاوشوں سے بھکر میں سویٹ ہوم کا قیام عمل میں آیا اور جس طرح وہ ان بچوں کی دیکھ بھال کر تے ہیں او وقت دیتے ہیں یہ بہت بڑی سعادت ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ کی اس کوشش میں ہمیں بھی ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ سویٹ ہوم کے بچوں کی کفالت کیلئے تمام مخیر حضرات کو از خود آگے آنا چاہیے کیونکہ جب تک ایسے لوگ ان اداروں میں شامل نہیں ہونگے ا ن اداروں کے اصل مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں کیلئے انہیں مالی امداد کیساتھ ساتھ اپنا وقت بھی دینا چاہیے ، انہوں کہا کہ یہ صرف سو بچے نہیں اس پراجیکٹ سے سو خاندان مستفید ہور ہے ہیں اور سو گھرانوں کو ہم ان پاور کر ررہے ہیں اور اس سے سو مائوں کو بہتر مستقبل ملے گا انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں میں ہمین بڑھ چڑھ کر ان بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ ان بچوں میں خود اعتماد پیدا ہوا اور انہیں پتہ چلے کہ ان کا اس معاشرے میں کیا مقام ہے اور انہیں یہ بھی پتہ چلے گا کہ آگے چل کر انہوں نے معاشرے میں کیسے ایڈجسٹ ہوناہے قبل ازیں سویٹ ہوم کے تمام بچوں میں ایم ڈی پاکستان بیت المال کی طرف سے بھیجے گئے عید گفٹ جس میں جوتے ، کپڑے اور دیگر سامان تھا تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں