بھکر ‘عید منانے کیلئے گھر جانے والے مزدوروں کی وین الٹ گئی ‘8 افراد زخمی ‘ ہسپتال منتقل

ہفتہ 24 جون 2017 12:27

بھکر ‘عید منانے کیلئے گھر جانے والے مزدوروں کی وین الٹ گئی ‘8 افراد زخمی ‘ ہسپتال منتقل
بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) بھکر کے علاقے دریا خان کے قریب عید منانے کیلئے گھر جانے والے مزدوروں کی وین الٹنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے ‘ زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو دریا خان منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ریسکیو ذرائع کے مطابق بھکر کے علاقے دریا خان کے قریب مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق وین میں سوار مزدور تھے جو کوٹ سلطان عید منانے جا رہے تھے۔ زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو دریا خان منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں