کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشت گردی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن ، 60 مشتبہ افراد گرفتار‘ اسلحہ اور منشیات برآمد ‘ حوالات میں بند کر دیا گیا

اتوار 25 جون 2017 12:20

چنیوٹ/بھکر/ میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشت گردی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن ، 60 مشتبہ افراد گرفتار‘ اسلحہ اور منشیات برآمد ‘ حوالات میں بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور پارا چنار میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد امن و امان قائم کرنے والے سیکیورٹی اداروں نے ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن شرو ع کر دیا ۔

(جاری ہے)

جس کے دوران 60 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔میانوالی کے علاقوں مکڑوال، چاپری اور پپلاں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 23 افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔چنیوٹ سے 25، بھکر سے 9 جبکہ وہاڑی سی4افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کیا گیا۔بہاولپور اور منڈی بہائو الدین میں کارروائی کے دوران 6افراد کو گرفتار کرکے شراب کی500 بوتلیں برآمد کرلیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں