بھکر،سکولوںمیںفروغ تعلیم عمل کو حکومتی وژن کے مطابق آگے بڑھانے کیلئے جاری اقدامات کی رفتار اورمعیار میںہر گزکمی نہیں آنے د ی جائیگی ،سید بلال حیدر

منگل 25 جولائی 2017 22:10

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنرسید بلال حیدر نے کہاہے کہ ضلع کے سکولوںمیںفروغ تعلیم کے عمل کو حکومتی وژن کے مطابق آگے بڑھانے کیلئے جاری اقدامات کی رفتار اورمعیار میںہر گزکمی نہیں آنے د ی جائیگی اورمعیار تعلیم کی بھرپور بہتری کیلئے موافق ماحول کی ترویج اورسہولیات کی فراہمی کے ضمن میں حکومت پنجاب کے فراخدلانہ اقدامات کو کماحقہ انداز میں نتیجہ خیز بنایا جائیگا۔

انہوں نے یہ بات محکمہ تعلیم کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع کے ایجوکیشن منیجرز کو تاکید کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو حسب منشا انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کے عوام کو حکومت پنجاب کے فروغ تعلیم پروگرام کے ثمرات بہم پہنچانے کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکولوں کی ترقیاتی سکیموں کی معیاری اورتیز رفتار تکمیل یقینی بنانے کی بھرپور تاکید کی اورافسران سے کہاکہ اے ای اوزاورٹیچرز کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے اورسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کاعمل ضرورت کے مطابق یقینی بنایاجائے تاکہ سکولوں کے طلباء وطالبات موافق ماحول میں حصول تعلیم کاسلسلہ مکمل کرسکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران سکولوں کی ترقیاتی سکیموں اورسہولیات کی فراہمی کامفصل جائزہ لیااورتاکید کی کہ تمام ترامور کی معیاری اوربروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں