بھکر،یوم آزادی پاکستا ن کے موقع پرہ دارالامان میںتقریب

پیر 14 اگست 2017 22:17

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) یوم آزادی پاکستا ن کے موقع پر محکمہ سماجی بہبودکے ادارہ دارالامان میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میںڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کی اہلیہ مہمان خصوصی تھیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں انچارج دارالامان عاصمہ کریم ،منیجر صنعت زارطاہر ہ سعادت اوردارالامان میںمقیم خواتین نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کی اہلیہ نے اس ادارہ میں مقیم خواتین میں گفٹس اورمٹھائی تقسیم کی اوران کو جشن یوم آزادی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوںنے کہاکہ اس تقریب کاانعقاد دارالامان کی خواتین کو جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں