ضلع بھکر کو ٹاپ رینکنگ میں لانے کیلئے تمام ایجوکیشن کے منیجروں کو پورے جوش وجذبہ کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دینا ہونگے،چوہدری بابر مختار

غفلت کے مرتکب افسران اور سکولوں کے سربراہان کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کی خصوصی میٹنگ

بدھ 23 اگست 2017 22:55

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء)ضلع بھکر کو ٹاپ رینکنگ میں لانے کیلئے تمام ایجوکیشن کے منیجروں کو پورے جوش وجذبہ کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دینا ہونگے۔ غفلت کے مرتکب افسران اور سکولوں کے سربراہان کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چوہدری بابر مختار نے اپنے آفس میں جملہ ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کیساتھ چیف منسٹر روڈ میپ کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی ای او ایلمنٹری ملک سعد رسول ‘ ڈی ای او زنانہ میڈم صابرہ سلطانہ ‘ ڈپٹی ڈی ای اوبھکر ڈاکٹر منیر حسین کلو‘ مسز صوفیہ نورین کے علاوہ چاورں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری بابر مختار نے ضلع بھکر کی موجودہ رینکنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈی ای او ‘ ڈپٹی ڈی ای او اور اے ای اوز سکولوں میں اپنے سو فیصد وزٹ کو یقینی بنائیں اور دوران وزٹ چیف منسٹر روڈمیپ کے جملہ انڈی کیٹرز کی روشنی میں اپنے دورہ کو با مقصد بنائیں انہوں نے کہا کہ جو بھی آفیسر وزٹ کرے وہ پہلے پورے سکول کا ہر لحاظ سے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جو بھی مسائل سامنے آئیں ان کی زبانی نشاندہی متعلقہ سکول کے سربراہ سے کرنے کے بعد اسے لاگ بک پر تحریر کریں تاکہ دوسرا آفیسر وزٹ کرنے وہاں جائے تو وہ لاگ بک کی روشنی میں وزٹ کرے انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ بھی وہی مسائل سامنے آئیں تو ایسے سربراہ ادارہ کیخلاف سخت مہکمانہ قوانین کے تحت کاروائی عمل میںلائی جائے انہوں نے کہا کہ سکو ل میں اساتذہ اور طلباء کی حاضری کو ترجیحی بنیادوں پر چیک رکھاجائے ایل این ڈی کے بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر بچوں سے ٹیب پر بچوں سے مشق کرائی جائے اور اس کا ٹیسٹ لیا جائے تاکہ جب کوئی آفیسر ان کا ایل این ڈی کا ٹیسٹ لے تو بچے پورے اعتماد کیساتھ ٹیسٹ دے سکیں ‘ انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے مطابق سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اس لیے سکولو ں میں صفائی کو خاص طور پر چیک کیا جائے اور اس کے علاوہ سکولوں میں دستیاب سہولیات کو بھی چیک کیا جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں