بھکر، سرکاری محکموں کی انتظامات محرم کے سلسلہ میں کارکردگی کو جانچنے کیلئے مستحکم فیڈ بیک سسٹم وضع کیا گیا،سید بلال حید

محرم الحرام کے دوران متعلقہ دائرہ کار کی انتظامی ذمہ داریوں کی احسن تکمیل یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 20 ستمبر 2017 21:41

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدرنے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ضلع میں متعلقہ سرکاری محکموں کی انتظامات محرم کے سلسلہ میں کارکردگی کو جانچنے کیلئے مستحکم فیڈ بیک سسٹم وضع کیا گیا ہے تاکہ تمام انتظامی امور پر براہ راست نظر رکھی جاسکے۔انہوں نے یہ بات محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میںاے ڈی سی ریونیوحافظ احمد طارق،اے ڈی سی جی کریم بخش اسسٹنٹ کمشنرز،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیوں ،سول ڈیفنس ،ریسکیو،پولیس ،صحت اوردیگرمتعلقہ شعبوںکے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے سرکاری محکموں کو احکامات جاری کیے کہ محرم الحرام کے دوران متعلقہ دائرہ کار کی انتظامی ذمہ داریوں کی احسن تکمیل یقینی بنائی جائے اور اس مقصد کیلئے مکمل ٹیم ورک سپرٹ کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ ضلع بھر میں کسی بھی جگہ انتظامی اعتبار سے دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ انتظامات محرم کے سلسلہ میں کسی محکمہ /ادارہ کی غفلت اور ناقص کارکردگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے محرم سیکیورٹی اینڈ ویجی لینس ،ایمرجنسی ہیلتھ کور ،میونسپل سروسز،روٹس کلیئرنس ،ریسکیوپلان،الیکٹریسٹی اینڈ کمیونیکیشن سسٹم،کنٹرول رومز آپریشن اورضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی و چیکنگ کے سلسلہ میں تفصیلی گائیڈلائن جاری کی۔انہوں نے وال چاکنگ ،نفرت انگیز مواد کی تقسیم و ترسیل اور لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کو روکنے اور ضابطہ اخلاق کی کامل عملدراری یقینی بنانے کی پر زور تاکید کی ۔

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ متعلقہ تحصیلوں میں ہمہ وقتی مانیٹرنگ کی جائے ۔انہوں نے محرم روٹس اور مجالس کے مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ،محرم روٹس کی بہتری ،صفائی کے عمدہ انتظامات،لائٹس و دیگر میونسپل سروسز کی فراہمی و دستیابی کے ضمن میں میونسپل کمیٹیوں کی انتظامیہ کو تفصیلی احکامات جاری کیے اورہدایت کی کہ اس سلسلہ میں ہرگز تاخیراور غفلت نہ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں