بھکر،ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او)سرگودہا محمد اختر عبا س کا انتظامات محرم کے جائزہ کیلئے ضلع کادورہ

بدھ 27 ستمبر 2017 21:34

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او)سرگودہا محمد اختر عبا س نے انتظامات محرم کے جائزہ کیلئے ضلع بھکر کادورہ کیا۔ اس موقع پر آرپی او کے زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا جس کے دوران ڈی پی او خالد مسعود نے بریفنگ دیتے ہوئے ضلع میں امن وبھائی چارہ اوربین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علمائے کرام واکابرین اورضلعی امن کورکمیٹی کے کردار وتعاون کے بارے میںتفصیلات واضح کیں۔

آرپی او کو دی گئی بریفنگ میں ڈی پی او نے بتایا کہ ضلعی امن کورکمیٹی کے معزز اراکین کے مثالی تعاون ومشاورت سے سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھایا جارہاہے۔اجلاس میں ضلعی امن کورکمیٹی وڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین ،انجمن تاجران کے نمائندگان،سی پی ایل سی کے عہدیداران واراکین ،مجالس وجلوسوں کے لائسنسداران اورڈی ایس پی حضرات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آرپی او محمد اختر عباس نے ضلع بھکر میں محرم سیکیورٹی کے انتظامات پر عملدرآمد کو اطمینان بخش قراردیا۔انہوں نے امن عامہ برقراررکھنے اورانتظامات محرم کے سلسلہ میں پولیس ،ضلعی امن کورکمیٹی اورسول سوسائٹی کے دیگر سرکردہ شعبوں کے مابین تعاون ومشاورت کو سراہااورکہاکہ اس مثالی جذبہ کی بدولت ہی امن واخوت یکجہتی اورہم آہنگی کے زریںاصولوں کو برقراررکھا جاسکتاہے ۔

آرپی اونے ضابطہ اخلاق کی کامل پیروی یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانامحمد حنیف ،زبیر محمود مغل،سید سکندررضانقوی،مولانا محمد عبدالرحیم رضوی،سید قیصر عباس نقوی،مفتی محمد امیر عبداللہ،سید قلب عباس نقوی،مولانا محمد صفی اللہ اورعرفان اللہ خان نیازی نے کہاکہ انتظامات محرم کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ وپولیس کی وضع کردہ حکمت عملی کو بھرپور باہمی تعاون سے آگے بڑھایا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع کے عظیم ترمفاد میں تعاون اورمشاورت کاسلسلہ مستقل بنیادوں پر برقراررکھاجائیگا۔بعدازاںآرپی اومحمد اختر عباس نے ڈی پی اوکے ہمراہ بھکر شہر میںمحرم روٹس کامعائنہ کیاجس کے دوران انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا بطورخاص جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں