اشیائے خوردونوش کی ملاوٹ کے خاتمہ کیلئے بھرپورآگاہی مہم شروع کی جائے۔ڈپٹی کمشنر

منگل 10 اکتوبر 2017 13:01

بھکر۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے پنجاب فوڈاتھارٹی کی مقامی انتظامیہ کواحکامات جاری کیے ہیں کہ ضلع بھرمیں اشیائے خوردونوش کی ملاوٹ کے خاتمہ کیلئے بھرپورآگاہی مہم شروع کی جائے اوراس مقصد کیلئے ہیلتھ ایجوکیشن کے پیغام کوہرسطح پر عام کرنے کے ضمن میں سیمینار زکے انعقاد ،مارکیٹوں اوردیگر عوامی مقامات پرمعلوماتی بینرز آویزاں کرنے،تعلیمی اداروں میں آگاہی لیکچرزدینے اورانجمن تاجران کے نمائندگان کیلئے بریفنگ سیشنز منعقد کرنے کااہتمام کیاجائے تاکہ انسداد ملاوٹ مہم کے بارے میں موثر طریق سے شعور اجاگر کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ احکامات اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق،اے ڈی سی جی کریم بخش،اسسٹنٹ کمشنرز ،پنجاب فوڈاتھارٹی ،محکمہ صحت،ریونیو ،میونسپل کمیٹیز،لائیوسٹاک ،زراعت اوردیگر شعبوں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر سیدبلال حیدر نے پنجاب فوڈاتھارٹی کی انتظامیہ سے کہاکہ ملاوٹ کے خلاف آگاہی مہم کی تکمیل اوروارننگ کے باوجود اگر کوئی دکاندار ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش رکھنے یافروخت کرنے کامرتکب پایاجائے تواس کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین کارروائی کی جائے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں