پولیس لائن بھکرمیں تقریب کا انعقاد

بدھ 11 اکتوبر 2017 14:27

بھکر۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) پولیس لائن بھکر میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پولیس ملازمین کو اعلیٰ کارکردگی پر نقدانعامات ،شیلڈزاورتعریفی اسناد پیش کی گئیں۔تقریب میں ڈی ایس پیزقلب عباس،اسداللہ خان ،ظفرعباس،تنویر عباس ،اکرم خان نیازی ،تھانہ جات کے ایس ایچ اوزاوردیگر پولیس ملازمین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او خالد مسعود نے کہاکہ ضلعی محکمہ پولیس نے عشرہ محرم الحرام میں اپنی بہترین صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے دن رات اپنی ڈیوٹیز سرانجام دیںجس کی بدولت عاشورہ پر امن برقرار رکھنے میں مدد ملی جوکہ ضلعی محکمہ پولیس کیلئے اعلیٰ اعزاز اورقابل فخر بات ہے۔ڈی پی او خالد مسعود نے اس موقع پر لیڈیز پولیس کی کارکردگی کوبھی سراہااورکہاکہ محنت ولگن کیساتھ اس جذبہ کو برقراررکھاجائے۔

انہوں نے ضلعی محکمہ پولیس کی شاندار کارکردگی پر تمام تحصیلوں کے ڈی ایس پیز ،متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اورتمام پولیس فورس کے جوانوں کو شاباش دی اورکہاکہ اسی محنت ولگن کیساتھ اپنے فرائض منصبی کو سرانجام دیتے رہیںتاکہ ہم عوام کی امنگوںکے مطابق ان کی خدمت کرکے اللہ کی خوشنودی ورضا حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں