چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سکولوں میں کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا، ڈپٹی ڈی ای او

جمعہ 20 اکتوبر 2017 14:42

بھکر۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سکولوں میں کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن مسزسیماء ظفر نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں پنجاب سپورٹس بورڈ کی طرف سے مختلف کھیلوں کیلئے مقررکئے گئے سپورٹس کنسلٹنٹ سے ضلع بھرکے زنانہ /مردانہ ہائی سکولوں کے پی ای ٹیز سے تعارفی میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پی ای ٹی ملک شاہ عالم چھینہ، زبیر خان لاشاری، رائومحمد عمران حکومت پنجاب کی طرف سے اتھلیٹکس‘ بیڈمنٹن ‘ کرکٹ ‘ ریسلنگ ‘ ٹیبل ٹینس‘ فٹ بال ‘ والی بال ‘ کبڈی اور ہاکی کی گیمز کیلئے مقررکئے گئے کوچز کے علاوہ ضلع بھرکے زنانہ /مردانہ ہائی سکولوں سے آئے ہوئے پی ای ٹیز موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسز سیما ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے سکولوں میں طلباء کو مختلف کھیلوں کیلئے تیار کرنے کیلئے کوچز مقرر کردیئے ہیں جو سکولوں میں جا کر ہاکی ‘ کرکٹ ‘ بیڈمنٹن ‘ ٹیبل ٹینس‘ کبڈی ‘ اتھلیکٹس اور دیگر کھیلوں کی ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی کوچنگ کرینگے اور پھر ان میں سے ایسے کھلاڑی تلاش کرینگے جو ڈسٹرکٹ ڈویژن اور صوبائی سطح کے بعد نیشنل سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا ٹیلنٹ رکھتے ہوں ‘ انہوں نے کہا کہ ہر سکول اور ہر تحصیل سطح پر مختلف گیموں کی ٹیمیں تشکیل دی جائینگی جنہیں سکول کی طر ف سے باقاعدہ فنڈنگ کی جائیگی، اس موقع پر مقرر کیے گئے کوچز کے کوآرڈی نیٹر سفیر عباس نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ گراس روٹ لیول پر مختلف کھیلوں کے لئے ٹیلنٹ تلاش کیا جائے جس کیلئے مختلف کھیلوں کے کوچز ضلع کے جملہ سکولوں میں جا کر طلباء وطالبات میں سے ان گیمز کی ٹیمیں تشکیل دینگے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں